اسلام آباد: بنگلادیش اے کیخلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 367 رنز بنالیے۔
عمر امین کی شاندار سنچری اور کپتان سعود شکیل کے 76 رنز کی بدولت پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 367 رنز بنالیے۔
اس سے قبل بنگلا دیش اے کی ٹیم پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آٹ ہوگئی تھی۔ اسطرح پاکستان شاہینز کو 245 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
اسلام آباد کلب میں میچ کے دوسرے روز پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز2 رنز بغیر کسی نقصان پر شروع کی تاہم صائم ایوب 11 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔
عمرامین اور محمد ہریرہ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 96 رنز کا اضافہ کیا۔محمد ہریرہ پانچ چوکوں کی مدد سے 39 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔
عمرامین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 32 ویں سنچری 128 گیندوں پر مکمل کی۔ وہ 177 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 23 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے یہ ان کے فرسٹ کلاس کریئر کا دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اس سے قبل انہوں نے نومبر2012 میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے حبیب بینک کے خلاف 281 رنز اسکور کیے تھے۔
عمرامین نے کپتان سعود شکیل کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 195 رنز کا اضافہ کیا، سعود شکیل نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے شامل تھے۔
کھیل کے اختتام پر سعد خان چھ چوکوں کی مدد سے 31 اور کامران غلام ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز پر ناٹ آٹ تھے۔ بنگلہ دیش اے کی طرف سے حسن مراد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم