راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا۔
پولیس نے 12 مقدمات میں بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دے دی، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس درخواست پر بشری بی بی کو 17 اگست کو طلب کرلیا۔
عدالت نے نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کو بشری بی بی کو ہفتہ صبح 8 بجے عدالت پیش حکم دیا۔ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے عدالت کل فیصلہ کرے گی۔
پولیس کے مطابق بشری بی بی سے سانحہ نو مئی کیسوں میں ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جس میں وہ قصور پائی گئی، بارہ تھانوں کی پولیس کی درخواستوں کی سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
بشری بی بی کو تحریک انصاف منحرف راہنماں صداقت عباسی ، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کے بیانات پر ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔
عدالت نے پولیس سے ابتدائی تفتیش رپورٹ اور ملزمہ کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مانگ لیے، بشری بی بی کو جی ایچ کیو ، گیٹ 4 ،ارمی میوزیم پر حملہ کیسوں میں نامزد کیا گیا۔ پولیس نے بشری بی بی کو مری روڈ حساس ادارے کے دفتر پر حملے، میٹرو اسٹیشن جلانے، صدر میں حساس عمارت جلانے کیس میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بشری بی بی کو مری روڈ، ٹیکسلا، حضرو اٹک میں میں بھی گھیرا جلا توڑ پھوڑ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔