پشاور: خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بڑے انقلابی اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے تین بڑے منصوبے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس روزگار اور احساس ہنر پروگرامز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
وزیراعلی نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت دس ملین روپے تک کے سافٹ لون فراہم کیے جائیں گے، احساس روزگار اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کی توسیع کے لیے دو لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔
احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ احساس اپنا گھر پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع ومرمت وغیرہ کے لئے پندرہ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔