کراچی: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار لیفٹننٹ جنرل(ر)فیض حمید سے تعلق اور 9 مئی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر برہم ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ایک صحافی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ٹیلی فون پر کی گئی گفتگو کی تفصیلات بیان کیں۔ صحافی نے کہا کہ فیض حمید سے جڑے معاملات میں جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے چھان بین میں اضافہ ہونے کے اشارے مل رہے ہیں اور ان کا نام فیض حمید سے منسلک انکوائریوں میں بھی لیا جارہا ہے۔
صحافی نے بتایا کہ تین روز قبل انہوں نے ان خبروں کے حوالے سے سابق چیف جسٹس کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا کہ انہوں نے نہ صرف ٹاپ سٹی کیس کو خارج کیا بلکہ مبینہ طور پر اس کیس سے منسلک تمام ریکارڈ کو بھی تباہ کردیا۔
صحافی کے سوال کے جواب میں ثاقب نثار نے کہا کہ انہوں نے بطور جج اپنی فہم و دانش اور اس وقت دستیاب ریکارڈز کی مناسبت سے فیصلے کیے۔
جب صحافی نے فیض حمید اور 9 مئی سے ان کے تعلق کے حوالے سے سوال پوچھا تو سابق چیف جسٹس برہم ہوگئے اور جواب دیا کہ وہ ان معاملات کے لیے جواب دہ نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں صحافی نے مزید بتایا کہ اس کی معلومات کے مطابق ثاقب نثار کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور یہی شواہد ان کی لندن روانگی کی بنیاد بنے ہیں۔
اگرچہ سابق چیف جسٹس کا دعوی تھا کہ وہ معمول کے مطابق لندن آئے ہیں تاہم صحافی کا کہنا تھا کہ روانگی اسی دوران ہوئی ہے جب عمران خان کے بیانات میں گذشتہ تین ہفتے کے دوران تبدیلی آئی ہے۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم