چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہترین ہسپتال سندھ میں ہیں۔
کراچی میں جناح ہسپتال کے سائبر نائف یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو ہمارے تین ہسپتال ہیں، جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ پاکستان کے بہترین ہسپتالوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت نے بہت کام کیا، جیسا علاج سندھ میں ہو رہا ہے ایسا علاج دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، صوبہ پنجاب کی ہسپتالوں سے متعلق مدد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے میڈیا میں منفی خبریں چلتی ہیں اور پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر بھی منفی خبریں چلتی ہیں، مگر پاکستان کی اگر کوئی اچھی خبر ہے تو وہ ہمارے تین قومی ادارے ہیں، یہ تین ہسپتال گوڈ گورننس کی مثال ہیں اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی اعلی مثال ہے، 2011کے بعد صوبائی حکومت کو ان ہسپتالوں کو چلانے کی ذمہ داری ملی، ویسے ہی آپ نے سنا ہوگا سند حکومت کے بارے میں کہ ہم کچھ نہیں کرتے، میگا پراجیکٹس نہیں کرتے لیکن بولنے سے زیادہ ہمارا کام نظر آتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کا سب سے بڑا دل کے علاج کا ہسپتال کراچی میں بنایا، این آئی سی ایچ کے ذریعے ہم بچوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، صوبہ سندھ کا کاروباری طبقہ پورے ملک میں چیریٹی میں صف اول کی خدمات انجام دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سائبر نائف مشین کے ایک ٹریٹمنٹ کے لیے 1ہزار ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں، آج ہم نے شہر میں تیسری سائبر نائف مشین شروع کروائی ہے جس سے مفت علاج کروایا جائے گا، پوری دنیا میں ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا، اس سے کینسر کا مفت علاج کیا جائے گا۔
سابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ جے پی ایم سی کا کینسر کے علاج کا ڈیپارٹمنٹ دنیا کے ٹاپ ٹین دنیا کے کینسر کے علاج کے ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہے، ہم اپنے ملک کے عوام کو جو معیاری علاج دلوارہے ہیں وہ ہم آپ سب کی وجہ سے دلوارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبہ سندھ مین تب خوش ہوتے ہیں جب ہم عوام کو معیاری علاج کراسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ صرف جے پی ایم سی میں کینسر کے ڈیپارٹمنٹ میں 167 شہروں سے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں اور 15 ممالک سے بھی شہری یہاں آتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگلی بار جب وزیراعظم یہاں آئیں تو انہیں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ کا دورہ کرائیں گے، ہم لاہور میں ایسے اسپتال بنانے کے لیے تیار ہیں جہاں لوگوں کو مفت علاج ملے۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز