اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) والد بننے کی خوشی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی وکٹ حاصل کرنے پر جشن کے انداز کو تبدیل کرلیا۔خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔ بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ، پی سی بی اور مداحوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شاہین کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننے کی مبارک باد دی جارہی ہے۔ یاد رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔آج شاہین آفریدی نے پنڈی ٹیسٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی تو نومولود کی خوشی میں گود میں بچے کو جھولا دینے کے انداز میں جشن منایا۔ وکٹ حاصل کرنے کے اس اچھوتے انداز کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ جشن کی ویڈیو پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا اکانٹس پر بھی شیئر کی گئی۔
ہفتہ, اپریل 5
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔