راولپنڈی (نیوز ڈیسک )میں خود قید ہوں، باقی رہنما بھی ڈر چھوڑیں، باہر نکلیں اور گرفتاریاں دیں،سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماں کو روپوشی ختم کر کے باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی۔اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں جن میں مراد سعید، حماد اظہر بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں توشہ خانہ کے نئے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔