راولپنڈی(نیوزڈ یسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سلطنت عمان کا سرکاری دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سید شہاب بن طارق بن تیمور سے ملاقات کی، انہوں نے وزیر شاہی دربار جنرل سلطان بن محمد النامانی سے بھی ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورہ کے دوران چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی، سروسز چیفس اور چیئرمین آف ڈیفنس اکیڈمی سے بھی ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق الگ الگ ملاقاتوں کے دوران تربیت، سکیورٹی، انسداد دہشتگردی، دفاعی صنعت سمیت عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور سٹریٹجک تعلقات کے فروغ کیلئے عسکری تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔عمانی حکام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
پیر, فروری 17
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق