بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ "ڈو اینڈ ڈائی” ہے، اب بے شک جو مرضی کرلیں، پوری پارٹی کو کہہ دیا کہ باہرنکلیں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہیے تھی، ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے،ماضی اور حال میں فرق ہے، اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف کسی کو بچاناہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ جو کرنے جارہے ہیں یہ غیرقانونی اور آئین کیخلاف ہے، یہ سپریم کورٹ کوختم کرنے جارہے ہیں۔
قومی ترانے پر کھڑے نہ ہوکر افغان قونصلر کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے سوال پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھوڑو اس بات کو، یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں،تمہیں اس کی پڑی ہے، ملک کا مستقبل داؤ پر لگاہے اور تم اس کی بات کررہے ہو۔