اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روز کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انورابراہیم کا نورخان بیس پر پرتپاک استقبال کیا۔ اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔اعلامیے کے مطابق انور ابراہیم دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وہ صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک ملائیشیا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت سیمتعلق بھی اہم پیش رفت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق ملائیشین وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا کاروباری وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، وفد پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا جبکہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔