اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں اہم قومی و سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وفد میں رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن شامل تھے، ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔ملاقات میں گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے کردار کی تعریف کی گئی، ملاقات میں فلسطینیوں کی پاکستان کی جانب سے امداد کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر فلسطینیوں کی امداد کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی پارٹیوں کی شمولیت خوش آئند قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ پوری پاکستانی قوم اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے متحد ہے۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز