اسلام آباد(فارن ڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کے آخری اسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کو 24 گھنٹے میں خالی نہ کرنے کی صورت میں الشفا اسپتال کی طرح تباہ کرنے کا کہہ دیا۔ اسی معاملے پر جیو نیوز نے کمال عدوان اسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عید صباح سے گفتگو کی جن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ سے رابطہ کیا اور ان کو 24 گھنٹے کے اندر اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ایسانہ کیا گیا تو وہی کچھ ہو گا جو الشفا اسپتال کے ساتھ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ کمال عدوان اسپتال شمالی غزہ کا واحد اسپتال ہے جو بچوں کا علاج کرتا ہے، یہ اسپتال بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت، نرسری اور بچوں کے ڈائیلاسز کا شعبہ ہے۔ ڈاکٹر عید صباح نے کہا کہ اسپتال کے بند ہوجانے کا مطلب بہت سے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی جانوں کا ضیاع ہے، اسرائیلی فوج نے براہ راست ڈاکٹر حسام کو اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے، اگر اسپتال کو خالی نہ کیا گیا تو وہاں موجود عملے اور مریضوں کو قتل اور گرفتار کرنے کی واضح دھمکی ہے، جیسا اس سے پہلے الشفا اسپتال کے ساتھ ہوا تھا۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز