لاہور(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونا اچھی بات ہے، ہماری تحریک جاری رہے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج پانچ آئی پیز کے معاہدوں کو وزیراعظم نے ختم کیا ہم اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں، کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں جو رقم بچ گئی ہے اس سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، کپیسٹی پیمنٹ کا مطلب جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کے پیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری احتجاجی تحریک جاری ہے حکومت پر پریشر برقرار رکھیں گے، بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کا عمل ابھی باقی ہے، تنخواہ دار لوگوں پر تو 400ارب کا آپ نے تخمینہ رکھا ہوا ہے، پٹرول کی لیوی کو واپس لینا چاہیے، بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کو ختم کیا جائے، گیس اور بجلی کے بلوں پر ایک ہزار فکس ٹیکس بھی ختم کرنا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز بار بار کسانوں کو مافیا کہتی ہیں، وہ شوگر مافیا پر لگام کیوں نہیں ڈالتیں، کسان مافیا کا لفظ جاگیرداروں اور شوگر مافیا کو تحفظ فراہم کرتا ہے، رواں برس پچاس فیصد کپاس کی کاشت کم ہوئی ہے، اس بار لوگ گندم لگانے کے لیے تیار نہیں ہیں، اس وجہ سے فوڈ کرائسز پیدا ہو گا پھر مافیا ایکٹیو ہو گا اور گندم امپورٹ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف افغانستان کا بارڈر ہے جہاں جنگ کا ماحول پیدا ہو رہا ہے، مریم نواز کہتی ہیں بھارت کے ساتھ ماحولیاتی ڈپلومیسی ہونی چاہیے، وزیراعلی کی ڈومین ہی نہیں کہ وہ وفاق کی سطح پر بات کریں، بیرسٹر سیف کے جے شنکر بارے بیان پر بانی پی ٹی آئی یا پی ٹی آئی نے کیا ایکشن لیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی احتجاج جس میں ملک کیخلاف نعرہ لگیاس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جو لوگ احتجاج کرنا چاہتے ہیں ان کا ایک دائرہ کارہے، بھارت کشمیر میں انتخابات کا ڈھونگ رچا رہا ہے،ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔