لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے لئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد سکیم کا باقاعدہ اجرا ہو گا، من پسند نمبروں کا اجرا کمپیوٹرائزڈ نیلامی کے ذریعے ہو گا، من پسند نمبروں کی تین کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق کارپوریٹ کیٹیگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جا سکے گا، پلاٹینم کیٹیگری کے تحت اپنا یا کسی عزیز کا نام لکھوانے کی سہولت ہو گی، گولڈ کیٹیگری کے تحت تین من پسند حروف اور تین ہند سے لکھوائے جا سکیں گے۔ ڈی جی ایکسائز فیصل فرید کا کہنا ہے نمبر پلیٹ کیلئے مذہبی، سیاسی یا سماجی منافرت پر مبنی لفظ یا ہندسہ الاٹ نہیں ہو گا، مزید معلومات محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 1035 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔