تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیلی حکام کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ یحیی سنوار شہید ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی حکام سے متعلق یحیی سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی ہیں، اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار اسرائیلی کارروائی میں شہید ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ وہ اس امکان کی جانچ کر رہی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے بعد حماس کے رہنما یحیی سنوار کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی میں تین عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا، اس مرحلے پر تینوں افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جس عمارت میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا اس میں یرغمالیوں کے موجود ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان نہیں دیا گیا، یحیی سنوار کو ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار