اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کیخلاف بلاامتیاز سخت ایکشن کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی وزیر مواصلات کو اہم محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔دوران اجلاس بیلا سے آواران اور ژوب سے لورالائی کی شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے پر غور کیا گیا، اجلاس میں چاروں صوبوں میں این ایچ اے کے زیر تکمیل منصوبوں پر غوروخوض کیا گیا اور کام کی رفتار بڑھانے سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں این ایچ میں کرپٹ افسران کا معاملہ بھی سامنے آیا جس پر وفاقی وزیر مواصلات نے چیئرمین این ایچ اے کو کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چیئرمین این ایچ اے کو اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر آپریشن "کلین اپ” کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی میں ملوث افسران کو فارغ کریں، اپنی سیٹوں پر نظر نہ آئیں، کوئی سفارش نہ مانی جائے، تمام سیٹوں پر اہل اور قابل افسران تعینات ہونے چاہئیں۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ لاہور، سیالکوٹ اور کھاریاں سے اسلام آباد موٹروے کو 4 کی بجائے 6 ” لین "کا ہونا چاہیے، این ایچ اے موٹرویز پر بیریئرز ختم کرنے اور الیکٹرانک ٹول پلازوں کی تجویز کے منصوبے پر کام کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھی این ایچ اے کے ساتھ نئی سڑکوں اور ہائی ویز کی تعمیر میں شامل ہو سکتے ہیں، تمام شاہراہوں اور موٹرویز کو کیمروں اور سی سی ٹی وی سے منسلک کیا جائے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق