لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر قدم ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا، ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے، ان حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔وزیر اطلاعات نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کردیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے پیغامات موجودہیں، پی ٹی آئی عہدیداروں کو9مئی کیلئے ہدایات دی گئیں، یہ ایسا بیانیہ بنانا چاہتےتھے کہ مشتعل ہوکر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے، یہ کہتے ہیں کہ ہم نے حملہ نہیں کیا،تو کیا جنوں نے یہ واقعات کیے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ریکارڈ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ اسے مٹایا جاسکتا ہے، 9 مئی کو قومی سلامتی کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کے تمام شواہد ان ویڈیوز میں عوام کے سامنے آچکے ہیں، اب 9 مئی کے کیسز کا فوری طور پر فیصلہ ہونا چاہیے اور نہ صرف ان کیسز کا فیصلہ کیا جانے چاہیے بلکہ ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ زیر التوا تمام جوڈیشل کیسز کا جلد سے جلد فیصلہ کیا جانے چاہیے اور دشمنوں کے ایجنڈے کو فروغ دینے والے ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا جائے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بار بار اس بات کو دہرایا جاتا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لے کر آئیں، اب یہ سامنے لے آئیں ہیں، بیانات آچکے ہیں، یہ ملک دشمن ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ ان شواہد کی روشنی میں تحریک انتشار کے تمام لوگوں کو معافی مانگنی چاہیے، انہیں ان کیسز کا سامنا کرنا چاہیے اور اب تمام ثبوت قوم کے سامنے آچکے ہیں۔
پیر, جون 30
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی