راولپنڈی(نیوزڈیسک) نومئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عدالت نے عمران خان، شاہ محمود اور وزیر اعلیٰ کے پی سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے درخواستیں دائر کیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے فواد چودھری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بادی النظر میں شواہد موجود ہیں جبکہ سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان میجر ستی، ایم این اے احمد چٹھہ کی عمرہ پر جانے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کرنے اور اس کی فوٹیج فراہمی درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی جب کہ کرنل اجمل صابر، خلیق زیاد کیانی کی 24 نومبر احتجاج کیس پر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بھی کل تک ملتوی کردی۔
جمعہ, دسمبر 20
تازہ ترین
- جی ایچ کیو حملہ: فرد جرم کے خلاف عمران خان سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں خارج
- امید ہے ہمارا آئینی وقانونی مطالبہ تسلیم کیا جائے گا: فضل الرحمان
- خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
- پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری
- جی ایچ کیو کیس: وزیراعلیٰ گنڈا پور، شاہ محمود سمیت 14 ملزموں پر فرد جرم عائد
- 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز کا ایک اور زخمی اہلکار شہید
- ڈیموکریسی کے بغیر ملک نہیں چلے گا، نظام بدلنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی
- گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات
- پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا
- غزہ میں جنگ بندی کے بغیر خطے اور دنیا میں امن ممکن نہیں: شہبازشریف
- کرم میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
- وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال