راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسزنے کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کامیاب آپریشن کےدوران انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف مولانا طٰحہ سواتی کو جہنم واصل کر دیا گیا۔کامیاب آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 7خوارج کو جہنم واصل کیا، خارجی علی رحمان عرف مولانا طٰحہ سواتی فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا، علی رحمان عرف مولانا طٰحہ سواتی نے 2010 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک خارجی علی رحمان عرف مولاناطٰحہ سواتی خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا، علی رحمان عرف مولانا طٰحہ سواتی فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا قریبی ساتھی تھا۔ آپریشن کے دوران ایک خارجی نے گھر میں داخل ہو کر کمرے میں 2 بچوں کو یرغمال بنایا، دہشت گرد نے فرار ہونے کے لیے خاتون کا لباس پہن لیا تھا، خارجی نے دونوں بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دونوں بچوں کی بحفاظت بازیابی کے ساتھ خارجی کو جہنم واصل ک دیا گیا، اہل علاقہ نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی، یہ بارودی مواد کسی بڑی دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا، اس سے قبل بھی فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ کامیاب آپریشنز میں مارے جا چکے ہیں۔ آئے روز خارجیوں کی پاکستان کی سر زمین پر ہلاکت خوارج اور افغان طالبان کے مضبوط گٹھ جوڑ کو عیاں کرتی ہے، پاکستان نے اس حوالے کئی بار مستند شواہد افغان عبوری حکومت کے حوالے کئے مگر اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ عالمی اور خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک