لاہور(نیوزڈیسک) مرکزی رہنما جے یو آئی ف عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔مولانا عبدالغفورحیدری کا فلسطین زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ فلسطین انبیا کی سرزمین ہے، فلسطین پراسرائیل نےسازش کےتحت قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطینی مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، نیتن یاہونےغزہ کےمسلمانوں پرظلم کی انتہا کردی ہے، امریکا عالمی دہشت گرد ہے،جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہےپیچھےامریکا ہوتا ہے۔ مرکزی رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ52اسلامی ممالک آج تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کراسکے، جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ مدارس بل پرہمارے بھائیوں کوٹی وی چینل پرلاکربٹھایا گیا، اگر وہ ہمارے ساتھ آتے ہیں تو بسم اللہ، ادھرجاتے ہیں توان کی مرضی، ہمارے موقف کواتفاق رائےسےتسلیم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ یوٹرن لیتے ہیں تو پھراسلام آباد میں انسانوں کا سمندر رخ کرے گا، ان کو ہماری قوت کا پتہ ہے،آج بلوچستان اورخیبرپختونخوا جل رہا ہے، ملک میں دہشت گردی کےواقعات بڑھ رہےہیں۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک