پشاور (نیوزڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کا اثرپاکستان پر بھی ہوتا ہے، افغانستان میں عالمی طاقتوں کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان میں استعمال ہوتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم میں امن معاہدہ خوش آئند ہے، کرم میں کیے گئے معاہدے پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، کرم کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو اتنے دھرنے نہ ہوتے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ میں بلدیاتی نمائندوں پر تشدد قابل افسوس ہے، بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جلد بلدیاتی نمائندوں کا کنونشن منعقد ہوگا، بلدیاتی نمائندے سوال کر رہے ہیں کہ ڈنڈے کیوں برسائے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کرم کے شہدا کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے کا اعلان کرے، کرم کے متاثرین کی صوبائی حکومت مدد کرے۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک