اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ کے مطابق حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی اتحادی کمیٹی کا آج دوسرا اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب اور دیگر اراکین نے تفصیل سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے حکومت کو ضمانتوں کے حصول میں حائل نہ ہونے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی کمیٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے آگاہ کیا کہ تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کیلئے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا مذاکرات مثبت طریقے سے جاری رکھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینا ضروری ہیں، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد اگلی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کیا جائے گااسحاق ڈارمذاکرات میں شریک نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں کے تحت ہمیں توقع تھی آج پی ٹی آئی کمیٹی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی، ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ پی ٹی آئی بانی سے رہنمائی لے کر چارٹر آف ڈیمانڈز لائے۔مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر اتفاق ہو گیا، پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اگلے ہفتے تیسری نشست کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا، جس کےبعد حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ختم ہو گیا۔سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے تیسری میٹنگ ہو گی، پی ٹی آئی کے دوستوں نے آج اپنی ڈیمانڈز کا ذکر کیا ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ کمیٹی میں اپوزیشن نے اپنے بعض مطالبات پیش کیے، مطالبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اور نشست ضروری ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈیمانڈز آنے کے بعد کم از کم ہفتہ لگے گا کہ ہم کوئی رائے بنا کر اس کا رد عمل دے سکیں، اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو ہم دیکھیں گے وہ کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین، قانون اور روایات کو بھی دیکھنا ہے، کیا چیزیں ممکن ہیں؟ کیا ممکن نہیں ہیں؟ ہمیں اپنی لیڈرشپ کے پاس بھی جانا ہوگا، یہ ڈیمانڈز آئی ہیں، ہمیں وکلا سے بھی مشاورت کرنا ہوگی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ عمر ایوب نے تفصیل سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگا ہے، اگلی میٹنگ میں باقاعدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا جائے گا، طے پایا اگلے ہفتے تیسری نشست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بانی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، نو مئی، 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا، اگلی نشست میں چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کیا جائے گا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی