کرم (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے باوجود ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت دیگر رابطہ سڑکیں اور راستے تاحال آمدوروفت کے لئے بند ہیں۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت ہے جس سے شہری پریشان ہیں، راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مین شاہراہ پر کل سے قافلوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، سڑکوں کی رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خیال رہے کہ کرم میں کل قافلے کی روانگی کیلئے انتظامات کر لیے گئے ہیں جبکہ اسلحہ جمع کرانے کا ٹائم فریم بھی جاری کردیا گیا ہے، کرم میں قیام امن کیلئے فریقین نے یکم جنوری کو معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
جمعرات, جون 19
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک