اسلام آباد(نیوزڈیسک) رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنےکا مطالبہ نہیں رکھا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت دینا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف ناروا رویہ اپنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہا ہوں، ہمارے کارکنان جیل میں بند ہیں، ایک سوال کے جواب سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنےکامطالبہ نہیں رکھا نہ ہی یہ حکومت دےسکتی ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، میں ان کےبارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے آفر ہوئی ہے۔ شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کےخلاف بیان بازی نہ کرنےکی بانی کی کوئی ہدایت نہیں آئی، بیرسٹرگوہر جینٹلمین ہیں، عادل راجہ کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ میں اس کو نہیں جانتا، عمران خان لچک دیکھا رہے ہیں۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق