اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی پی اے اے،ڈی جی سی اے اے اور سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔زیر ہوابازی خواجہ آصف نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان منگی،ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کو تعریفی شیلڈ زدیں، خواجہ آصف نے سی او او آفتاب گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ سی ای او پی آئی اے نے بھی اندرونِ ملک آپریشنز کے لیے ملٹی پل جیٹیز کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا۔سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو محدود سٹینڈز کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، یورپی آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، پی آئی اے کی پیرس کیلئے افتتاحی پرواز کی تیاری میں ایئرپورٹ کی حمایت بے مثال ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کے منفرد اقدام پر وزیر ہوابازی نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ نے نیروباڈی جہازوں کے لیے اضافی پارکنگ سے سہولت اور آمدنی میں اضافہ کیا ۔سی او او اسلام آباد ائیرپورٹ نے کہا کہ انتظامیہ نے چھوٹے طیاروں کی بڑے وائیڈ باڈی ایئرکرافٹ سٹینڈز پر پارکنگ ممکن بنائی ، اسلام آباد ائیرپورٹ حکام نے وائیڈباڈی اسٹینڈز نیرو باڈی کرافٹ پر کامیاب عمل کروا دیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 وائیڈ باڈی اسٹینڈز نیرو باڈی ایئر کرافٹ کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری