وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے وزیر تجارت سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ابھی کچھ امور پر بات چیت ہونا باقی ہے، امید ہے کہ تجارتی مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات پر گفتگو کی گئی، حالیہ چند ماہ سے جاری دو طرفہ تجارتی مذاکرات کا احاطہ کیا گیا، امید ہے کہ تجارتی مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے جو دونوں معیشتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ بہت جلد دونوں ممالک کی قیادت تجارتی معاہدے کا اعلان کرے گی، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے، پاکستان روایتی و غیر روایتی شعبوں جیسے آئی ٹی، ٹیکنالوجی، معدنیات اور زراعت میں تعاون کا خواہاں ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق فریقین نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی تعاون کو مزید مستحکم اور جامع بنایا جائے گا۔ملاقات میں باہمی مفادات کے تمام ممکنہ شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔