وسطی جاپان میں زلزلے کے بعد ساحلی علاقو ں کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے وہاں رہنے والوں کو انخلاء کی ہدایت کی گئی۔
جاپانی میڈیا کے مطابق سی آف جاپان میں زلزلے کے جھٹکے ریکاڈ کیے گئے جن میں سے ایک جھٹکے کی شدت 7.6ریکاڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ سی آف جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بڑی لہریں متحرک ہوئیں اور مزید بڑی لہروں کا امکان ہے۔زلزلے سے متاثر ہ خطے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبلہ پروازوں اور ٹرین سروسز متاثر ہوئیں ٗ تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے Niigata,Ishikawa,Toayamaنامی ساحلی علاقوں کے لئے سونامی وارننگ جاری کی گئی۔
اس سونامی وارننگ میں کہا گیا کہ 3میٹر بڑی لہریں متاثر ہ حصوں سے ٹکرا سکتی ہیں ۔روس کی جانب سے بھی مختلف شہروں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے متاثرہ علاقو ں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو کہاگیا ہے کہ وہ زلزلے کے مزید جھٹکو ں کے لئے تیار رہیں ۔
جاپانی وزیراعظم فومیو کیشید ا نے ایک بیان میں کہا گیا کہ لوگوں کو زلزلے کے آفٹر شاکس کو لئے تیار رہنا چاہیے اور ہم سونامی کے خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد وہاں سے نکل جائیں۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم