جنوری کو امریکا کی الاسکا ائیر لائنز کی ایک پرواز کا کچھ حصہ فضا میں اڑ گیا تھا جس کے بعد اسے ہنگامی طور پر لینڈ کیا گیا۔
الاسکا ائیر لائنز کی پرواز اے ایس اے 1282 کا وہ حصہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر فضا میں اڑ گیا تھا۔یہ طیارہ اوریگن سے کیلیفورنیا جا رہا تھا جب اس کی کھڑکی چکنا چور ہوئی اور اسمارٹ فونز سمیت مختلف اشیا فضا میں اڑ گئیں۔اس میں ایک آئی فون بھی تھا (جس کا ماڈل واضح نہیں) جو 16 ہزار فٹ کی بلندی سے زمین پر جاگرا۔امریکی ائیرلائن ریگولیٹر کا بوئنگ کے 737 میکس 9 طیاروں کو گرانڈ کرنیکا حکم
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود یہ اسمارٹ فون درست طریقے سے کام کر رہا تھا۔
اس اسمارٹ فون کو ایک کیس میں رکھا گیا تھا تاکہ اسے تحفظ مل سکے۔Seanathan Bates نامی شخص نے ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر ایک پوسٹ میں اس فون کی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ انہیں ایک سڑک کے کنارے پر ائیر پلین موڈ پر کام کرنے والا ایک آئی فون ملا ہے جو 16 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود بالکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ سے رابطہ کرکے اس بارے میں بتایا تو بورڈ کا کہنا تھا کہ یہ طیارے سے گرنے والا دوسرا فون ہے جو ملا ہے۔وہ آئی فون حیران کن طور پر اتنی بلندی سے گر کر بھی بچ گیا۔
وہ فون نہ صرف فعال تھا بلکہ اس کی 50 فیصد بیٹری بھی باقی تھی جبکہ ایس او ایس موڈ بھی کام کر رہا تھا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں