لاس اینجلس: ٹیٹو آرٹسٹس کی دنیا میں ایک لڑکی یونو کا نام کافی شہرت کا حامل ہوچکا ہے جس کی وجہ اس کے حقیقت پسندانہ ٹیٹو ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ یونو ایک انتہائی باصلاحیت ٹیٹو آرٹسٹ ہیں جو مائیکرو ریئلزم (چھوٹے سائز کی حقیقت پسندانہ تصاویر )بنانے میں مہارت رکھتی ہیں۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں یونو کا نام ٹیٹو آرٹسٹوں کی دنیا میں بڑا نام ہے۔ یونو جنوبی کوریا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں تاہم سنہرے موقع کی تلاش میں سبھی کی طرح وہ بھی امریکا آگئیں۔
یونو کو اپنے ٹیٹو بنانے کے شوق کا احساس تقریبا ایک دہائی قبل اس وقت ہوا جب ان کی والدہ نے خود کیلئے ٹیٹو بنوانے کا فیصلہ کیا اور ایک اچھے ٹیٹو آرٹسٹ کی تلاش میں اپنی بیٹی سے مدد مانگی۔
یونو نے جاپانی ٹیٹوز کی دنیا کو کھنگال ڈالا اور اس دوران وہ اس پیچیدہ ہنر و فن کی دنیا کو دیکھ کر مبہوت رہ گئیں۔ انہوں نے ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اسی شعبے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا اور 2014 میں پیشہ ورانہ طور پر ٹیٹو بنانا شروع کردیا اور بالآخر ایک وقت ایسا آیا کہ ٹیٹو کی دنیا میں انہوں نے حقیقت پسندانہ ٹیٹو بنانے میں اپنا نام پیدا کرلیا۔
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔