لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو دی جانے والی سبسڈی روک کر کی گئی بچت عوام پر خرچ کریں گے۔
بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ کب تک لاہور کو پنجاب پر شوباز اور وسیم اکرم پلس لگانے کی سزا ملتی رہے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لاہور میں قلیل تعداد کا طعنہ دینے والے بھول گئے کہ ذوالفقار بھٹو کی شہادت پر لاہور میں کارکنوں نے خود سوزی کی تھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو سبسڈی دینا بند کر دیں اور اقتدار میں آتے ہی بچت عوام پر خرچ کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر آپ مجھے وزیراعظم بنا دیں تو پانچ سال میں آپ کی تنخواہ دگنی ہو جائے گی۔ سولر پینلز کے ذریعے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔ خواتین اور کسانوں کو کارڈ فراہم کریں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری قوت اور دہشت کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ انتقامی سیاست اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے خلاف بات کی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان الیکشن میں ووٹ ضرور دیں۔ آپ کی طرح پی پی نے بھی ن لیگ کے مظالم سہے ہیں۔ ملک کو 90 کی دہائی کی سیاست سے بچائیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ نوجوان میرا یہ پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ آپ کے برعکس لاہور میں کوئی نظر نہیں آتا۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے بھی غائب ہیں۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز