اسلام آباد: پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد اور من گھڑت ثابت ہوا ہے۔
پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وکیل شہباز کھوسہ ایڈووکیٹ نے نیب کے سٹار گواہ عمران مسیح پر جرح میں سارا کیس اڑا دیا۔پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ نیب نے توشہ خانہ کے زیورات کی تصاویر عمران مسیح کو بھیجیں اور ان کے جواب کی بنیاد پر سارا کیس بنایا گیا۔
گواہ عمران مسیح ایف اے پاس شخص ہے جو 8 سال کی کوششوں کے باوجود فیل ہو گیا ‘بی اے کا امتحان پاس نہ کر سکا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران مسیح کے پاس زیورات کی جانچ کے لیے کوئی سرٹیفکیٹ نہیں، عمران مسیح کو آئی جی آئی کا مخفف بھی نہیں معلوم، ہیروں کی گریڈنگ کے لیے متعلقہ سرٹیفکیٹ اور عمران مسیح اپنی دکان کے مالک کوبھی نہیں جانتے کہ وہ کون ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیلز مین عمران مسیح نے مارکیٹ ریسرچ اور دکانوں کے تخمینے کی کوئی تحریری کاپی پیش نہیں کی اور نہ ہی عمران مسیح کو کمپنی کی جانب سے قیمت کے تعین اور عدالت میں گواہی کے حوالے سے کوئی اتھارٹی لیٹر جاری کیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ نیب کے ریفرنس میں دیے گئے تحائف کی مشینوں سے جانچ نہیں کی گئی کیونکہ اس کے پاس ان تحائف کی صرف تصاویر موجود تھیں۔ گواہ عمران مسیچ نے اپنی رپورٹ میں ہیروں کا وزن گرام میں لکھا جبکہ ہیروں کاوزن کیراٹ میں ماپا جاتا ہے۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم