دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کر دیا، اس میں بھی کوئی پاکستان کرکٹر شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، ایلیکس کیری اور میچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے جو روٹ اور اسٹیورٹ براڈ، سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔آئی سی سی نے بھارت کے رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون کو بھی ٹیم شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کیا تھا۔بھارت کے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کرکٹر ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں تھا۔بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، ایڈم زمپا، نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔