الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جب کہ پہلی بار شکایات درج کرانے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی سینٹرل کنٹرول روم ہارون شنواری کا کہنا تھا کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جدید ترین نظام میں مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، شکایات کا اندراج سب سے پہلے ہوگا۔
واٹس ایپ کے استعمال کے دوران ملک بھر سے ای میل اور یونیورسل فون نمبر پر شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر چار کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں، 32 ریجنل مانیٹرنگ کنٹرول رومز الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ 144 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں بھی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 دسمبر سے اب تک 625 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے، 252 امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 156 افراد کو جرمانے کیے گئے۔
ہارون شنواری نے بتایا کہ 12ہزار 236وال چاکنگ اور ہورڈنگز ہٹا دی گئی ہیں، اب تک 221 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 198 کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے واقعات پر آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائلز پر اب تک الیکٹرانک مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے، نتائج ای ایم ایس کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق