اسلام آباد: رحمتوں اور برکتوں کی رات شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی۔شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی محترم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔
یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا جب حضرت جبریل براق لے کر نبی آخرالزماںۖ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔
حضور اکرمۖ اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصی گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپۖ کی اقتدا میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔
اسی سفر میں امت محمدیہۖ پر نماز بھی فرض ہوئی یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
شب معراج کو اہل ایمان نوافل ادا کرتے ہیں، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں سجائی جاتی ہیں، گناہوں سے بخشش اور ملکی سلامتی کے لیے رب ذوالجلال کی بارگاہ میں التجائیں کی جاتی ہیں۔
آج کی رات شہر شہر گلی گلی میں محافل ذکر معراج منعقد ہو ں گی اور خصوصی دعاوں کااہتمام کیا جائے گا جبکہ آج کی رات کی مناسبت سے مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک