پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت حلقہ این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوئے۔
گزشتہ روز عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 لکی مروت کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔
حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔