واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب سے ووٹ ڈالنے کے عمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں لاکھوں پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا جو کہ خوش آئند ہے، پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپس کے ارکان اور نوجوانوں کی ریکارڈ تعداد بطورووٹر رجسٹرڈ تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے لیے کام کرنے والے پولنگ عملے، سول سوسائٹی، صحافیوں اور انتخابی مبصرین کے کام کو سراہتا ہے اور بروقت اور مکمل نتائج کا منتظر ہے جو پاکستانی عوام کی خواہشات کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع پر غیر ضروری پابندیاں عائد کی گئیں۔ہم پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات پر تشویش ہے، انتخابی مداخلت یا دھاندلی کے دعوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
میتھیو ملر نے کہا، "امریکہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کی حمایت کرتے ہوئے اگلی پاکستانی حکومت کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ‘ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، آزادی اظہار سمیت انسانی حقوق کے فروغ، سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، امن، جمہوریت اور ترقی کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور تعاون جاری رکھیں گے۔ .
پیر, اکتوبر 14
تازہ ترین
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی
- پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
- پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی
- اسرائیلی حملوں سے 902خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا
- چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی
- جماعت اسلامی کا جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان