لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، حمزہ شہباز سمیت متعدد امیدواروں کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
پی پی 191 کے ووٹوں کی گنتی کے لیے امیدوار سلیم صادق کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے سلیم صادق کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
ہائیکورٹ میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف این اے 130 سے امیدوار اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ریٹرننگ آفیسر آر او سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف درخواست بھی خارج کرتے ہوئے درخواست گزار محمد خان مدنی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے حلقہ این اے 77 میں دوبارہ گنتی کے لیے امیدوار راشدہ طارق کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے قرار دیا کہ تمام انتخابی معاملات کا پہلا فورم الیکشن کمیشن ہے، درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔
اتوار, فروری 9
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق