پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرلیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا دیگر ایف آئی آرز میں ضمانت پر ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہاں! علی امین 26 مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اسی طرح پشاور ہائی کورٹ نے بھی سینیٹر فیصل جاوید کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ ابراہیم خان نے فیصل جاوید کو ایک لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف پورے پاکستان میں جعلی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، لیگل ٹیم اور کمیٹی کا سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہے۔ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق سیاسی جماعت سے الحاق دیکھا جائے گا۔ اگر قانونی ٹیم مرکز میں کام کر رہی ہے تو اس کا کسی بڑی پارٹی سے اتحاد ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، روایات کو بدلنا ہے تو کرپشن میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے۔ یہ مت سوچیں کہ صوبے کو حق نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ تمام لوگ قبول کریں گے جو مشکلات سے بھاگے ہیں ان کی پارٹی میں کوئیجگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں وہ اپنی اصلاح کر لیں ورنہ سزا کے لیے تیار ہو جائیں۔ ہمارے خلاف پورے پاکستان میں جعلی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ جن نشستوں کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے ان پر ان کا حق حاصل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ سازش ہوئی اور ہم جانتے ہیں کہ سازش کس نے کی۔ جن لوگوں نے اعتراف جرم کیا انہیں سپریم کورٹ میں طلب کیا جائے اور پوچھا جائے کہ اس نظام میں کون غیر قانونی ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانے لوگوں کے جانے کے بعد نئے لیڈر سامنے آئے ہیں، ایسے لوگ جو مفادات کی خاطر ہمارے ساتھ تھے، ہم ان کے جانے پر خوش ہیں، کابینہ کے نام بھی عمران خان فائنل کریں گے۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق