اسلام آباد: آئی پی پی کے سربراہ علیم خان کی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9 فروری کو جاری کردہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری ہونے والے علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں نتائج مرتب کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، آر او اور دیگر امیدواروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
بعد ازاں درخواست پر سماعت ہوئی جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہوئی۔ اعجاز بٹر کی جانب سے ایڈووکیٹ شہریار طارق عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کیا زیر التوا ہے؟ جس پر وکیل شہریار طارق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 14 فروری کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن میں اسے ابھی تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔
عدالت نے جیتنے والے امیدوار علیم خان اور الیکشن کمیشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔