کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔
اس سے قبل امریکا میں تو یہ عمر 13 برس تھی لیکن برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 برس کا ہونا لازمی تھا۔
لیکن اب میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن نے تمام ممالک کے لیے یہ عمر کم کر کے 13 برس کر دی ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے قواعد و ضوابط اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی لا رہی ہے جس کے بعد برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم از کم عمر 16 سے گھٹ کر 13 ہوجائے گی۔
واٹس ایپ کا مزید کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے زیر استعمال سروسز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ ہمیشہ کی طرح صارفین کی نجی تصاویر اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔ جس کے مطابق بھیجے یا موصول کیے جانے والے پیغام یا کالز کو کوئی بھی حتی کہ واٹس ایپ بھی نہ تو پڑھ سکتا ہے نہ ہی سن سکتا ہے۔
بدھ, جون 25
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک