پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیراعلی پنجاب میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کا مینڈیٹ چرایا، وفاق اور صوبوں میں ہماری سیٹیں واپس کی جائیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ضمانت کے لیے پیش ہوا ہوں، میرے خلاف غیر قانونی مقدمات بنائے گئے ہیں، جس نے بھی غلط کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیے، اگر کچھ نہیں کیا تو کوئی غیر قانونی مقدمات نہیں ہونے چاہئیں،9مئی کے واقعے پر ایک وقت میں مختلف مقدمات بنائے گئے، 7 مئی کو اے ٹی سی سے ضمانت ملنے کے بعد لاہور سے چلا گیا تھا، میری کوئی فوٹیج دستیاب نہیں، کہیں بھی میری کوئی فوٹیج دکھائیں، میرے فون نمبر پر کوئی کال ہوئی ہو تو دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف انصاف کا بول بالا کریں ۔ مجھے الیکشن لڑے 25 سال ہو گئے ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ میں نے بندوںکو گولی مار کر مار ڈالا۔ میرے خلاف کئی مقدمات بنائے گئے۔ میں پشاور ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں کہ مجھے ضمانت مل گئی۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صرف ایک ووٹ ہے، بانی پی ٹی آئی کا اور کسی کا وووٹ نہیں، انشا اللہ عوام کے مینڈیٹ کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے فارم 45 کو مسترد کیا اور فارم 47 قبول کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہر ادارے کو تباہ کیا، 16 ماہ میں کچھ نہیں کیا، جو اب کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب الیکشن آتے ہیں تو ایک دوسرے کی کرپشن پر بات کرتے ہیں اور بعد میں دوبارہ مل جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے لاہور اور پنڈی میں کلین سویپ کیا ہے۔ یہ پی ڈی ایم ٹو آ رہا ہے ‘ ان سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملاہے۔
قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی’ دوران سماعت جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ نو مئی کے بعد یہ اب آئے ہیں کیا ان کو گرفتار کیا گیا تھا؟ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ یہ روپوش ہوگئے تھے اور اب سامنے آئے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ جہاں تک خیبرپختونخوا کا تعلق ہے تو ہم تفصیلات ہم کہہ سکتیہیں، پنجاب کے کیسز پر کیسے کہہ کہہسکتے ہیں۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کیسز نہیں ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دو ہفتے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں’ اب وقت تک گرفتار نہ کیا جائے’ امید ہے کہ اسلم اقبال بزدار نہیں بنیں گے’ بدقسمتی سے اس جیسا قابل انسان بھی بزدار کی کابینہ میں بیٹھا رہا۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں