کیلیفورنیا: دنیا کے سب سے طویل القامت اور پست قامت افراد کے درمیان چھ سال بعد کیلیفورنیا میں دوبارہ ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سے قبل دونوں کے درمیان پہلی بار ملاقات مصر میں ہوئی تھی۔جاری کی گئی تصاویر میں ترکی کے 41 سالہ سلطان کوسین(قد 8 فٹ اور 2 انچ) کو بھارت کی 30 سالہ جیوتی آمگے(قد 2 فٹ اور 0.7 انچ) کے ساتھ بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔
جاری کی گئی ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلطان کوسین اپنا جوتا لیے جیوتی کے برابر میں بیٹھے ہیں اور جیوتی ان کے جوتے سے تھوڑا زیادہ قد رکھتی ہیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلطان کوسین کے برابر میں بیٹھے ہونے کے باوجود جیوتی بمشکل ہی ان تک پہنچ پا رہی ہیں۔
سلطان کوسین اور جیوتی آمگے کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئیں۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز