اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت 3 بجے تک تھا، پی ٹی آئی کے بانی امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
مرکزی تنظیم کے لیے بانی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمر ایوب کی سربراہی میں 15 رکنی پینل کے کاغذات بھی جمع کر لیے گئے۔
پنجاب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ صوبائی تنظیم سازی کے لیے محمد خان مدنی اور اسد حنیف نے پینلز کے کاغذات جمع کرائے،۔
سندھ کی تنظیم سازی کے لیے دو پینلز کے کاغذات پی ٹی آئی کے بانی کے نامزد کردہ امیدوار حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش کی قیادت میں موصول ہوئے ۔
بلوچستان سے پی ٹی آئی کے بانی کے نامزد کردہ امیدوار ڈاکٹر منیر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے پینلز کے ساتھ کاغذات جمع کرائے ۔
بلوچستان کی تنظیم سازی کے لیے کاغذات جمع کرانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ، داد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل تھے۔
خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے نامزد کردہ بانی امیدوار علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پینل کے کاغذات نامزدگی بھی موصول ہوئے۔
پی ٹی آئی کے وفاقی الیکشن کمیشن نے کاغذات وصول کرنے کے لیے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران تعینات کر دیے۔ملک بھر میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو ہوں گے۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔