اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ٹمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کی شرح 99.99 فیصد تک بڑھا دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد وائٹ پیپر جاری کرنے جارہے ہیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے ‘جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جب کہ طارق فضل چوہدری کے پاس کوئی اور فارم 45 ہے، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے تو اشرافیہ کھائے گی اور عوام قرضہ ادا کریں گے۔ عدلیہ ان ڈاکوؤں اور اشرافیہ کو روکے۔
ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشت گرد پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔
یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ پولیس اور کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی سے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔
مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خودکار اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم