آواران: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا، کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران شہدا کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے بھی بات چیت کی۔جنرل سید عاصم منیر کو صوبے میں سماجی، معاشی اور زرعی ترقی کے حوالے سے پاک فوج کے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر بزرگوں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان اقدام کے لیے فوج کے عزم پر زور دیا۔
آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے، تحفظ اور فلاح و بہبود کی فراہمی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، ملکی ترقی میں زراعت اہم ہے، پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹو کی حمایت جاری رکھے گی۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ کسانوں کو زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی، آسان شرائط پر قرضے، بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور زرعی ماہرین کی خدمات بھی کسانوں کو فراہم کی جائیں گی، کسانوں کو ملک کی ترقی اور کاشتکاری میں شراکت دار بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، ہمیں بلوچستان کے بہادر عوام پر فخر ہے، یہ بہادر لوگ ہر مشکل میں ڈٹے رہے، امن و خوشحالی کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کاسفر جاری رہے گا۔
جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ترقی اور امداد کا عمل جاری رکھے گی جب کہ آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک اور کیڈٹ کالج کی تعمیر کو بھی سراہا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور کالج کے اساتذہ اور طلبا سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے پاکستانی افواج کے بلوچستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر امدادی اور تعمیری سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جمعرات, جولائی 31
تازہ ترین
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم