لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی اور صدارتی انتخاب کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس لاہور پہنچے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر ارکان نے کل ہونے والے صدارتی انتخاب کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اجلاس ہوا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملاقات میں کل ہونے والے صدارتی انتخاب کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری سے صدارتی انتخاب میں ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی سمیت پارٹی کے دیگر ارکان سے بھی ملاقات کی۔
بعد ازاں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری نے اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب کیا اور بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں یہاں تمام اراکین پنجاب اسمبلی کے پاس اپنے والد کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔اپنے والد کے بارے میں اتنا کہہ سکتا ہوںکہ وہ آپ لوگوں کا اسی طرح خیال رکھیں گے جیسے وہ میرا خیال رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے مشترکہ امیدوار ہیں، وہ چاروں صوبوں کے منتخب اراکین قومی، صوبائی اور سینیٹ کے اراکین کا خیال رکھیں گے۔ اگر ہم مفاہمت کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں تو صدر کا عہدہ وفاق کی علامت ہے، ہمیں اس تقسیم اور نفرت کو دفن کرنا ہوگا اور اس کے لیے ایسے راستے تلاش کرنا ہوں گے جس سے عوام ترقی کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور ہم سب ملکر ملک کو بحرانوں سے نکال کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔بلاول بھٹو نے وزیراعلی مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ عہدہ سنبھال کر تاریخ رقم کی ہے اور اس صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہوئی ہیں۔ یہ پورے پاکستان کے لیے پیغام ہے۔ تمام خواتین آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں آپ کو دیکھ کر وہ اس کامیابی کو محسوس کریں گی کہ وہ ڈاکٹر بنے گی یا وزیراعلی بن جائیں گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد انہوں نے رمضان پیکیج کا اعلان کر کے بہت اہم پیغام دیا ہے کہ وہ صوبے کے پسماندہ اور غریب عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور یہ ہم سب کا فرض ہے، پیپلز پارٹی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ ان سے امید ہے کہ وہ غریب عوام کا خیال رکھیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بلاول نے کہا کہ میں ووٹ مانگنے آیا ہوں، اگر آپ ووٹ مانگنے نہ بھی آتے تو مسلم لیگ (ن) بھی اسی طرح آپ کو ووٹ دیتی۔ آصف علی زرداری صدر پاکستان کے لیے ہمارے امیدوار ہیں، ہم سب انہیں ووٹ دیں گے۔ یہ فیصلہ ہماری پارٹی اور مخلوط حکومت کا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ صدر کی کرسی پر ایسی سیاسی شخصیت بیٹھے گی، جس کا سیاسی جماعت سے بالاتر ہو کر ملنا جلنا ہے جو چیلنجز اور سیاسی اتار چڑھا کو سمجھتے ہیں۔
ہفتہ, دسمبر 21
تازہ ترین
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
- گورنر سندھ سے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ملاقات
- مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم
- عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات طلب
- پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے، منت کرنے کو بھی تیار ہیں: سپیکر ایاز صادق
- سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
- سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 7 خوارج ہلاک