- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
Author: web desk
اسلا م آباد: لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل شعیب شاہین کے دلائل پر ریمارکس دیئے کہ آپ معاملے کو سیاسی بنانا چاہتے ہیں تو یہ فورم نہیں ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے سماعت کی’ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار خوشدل خان ملک نے کہا کہ عدالت حکومت کو جبری گمشدہ افراد سے متعلق قانون سازی کا حکم دے۔ جسٹس محمد…
پشاور: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ضمنی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کر رہا ہے’ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا کیونکہ انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی نے صحیح طریقے سے نہیں کئے’ جبکہ سنگل بینچ نے انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا’ الیکشن کمیشن کوسنے بغیر حکم…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ چاہے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے’ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی متعلقہ آر او نے ٹھیک احکامات جاری نہیں کئے ‘ ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے’8 فروری کو جیت کر صرف پی ٹی آئی کی ہوگی’ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن بروقت ہوں گے’ کچھ لوگ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے تو جمہوریت ڈی ریل اور…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر( آر او) کی معطلی کا پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے پی کے91 ریٹرننگ افسر کو پشاور ہائی کورٹ سے معطل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے27 دسمبر کو الیکشن کمیشن کو نوٹس کئے بغیر آر او کو معطل کیا’ کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر نے طبی وجوہات پر خود رخصت مانگی’ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں نئے آر او کے خلاف کچھ تحریر نہیں کیا۔چیف…
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے کوئی سوال کریں تو وہ گولی ماردیتے ہیں،جو سمجھتے ہیں قتل جائز ہے تو وہ قانون بنالیں، جس کو دیکھو وہ ہمدرد بنا پھرتا ہے۔لاہور میں بزنس سہولت سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں کو قبول نہیں کریں گے، 9مئی کو احتجاج کرنے والوں کابھی یہی ایشو تھا وہ قانون کے دائرے سے باہرآگئے تھے، مجھے خوشی ہوئی کہ پنجاب کے لوگوں کو بلوچستان کے لوگوں سے ہمدردی ہے، یہ…
غزہ: نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا’ اسرائیلی فوج نے نئے سال کے پہلے روز بھی فلسطینیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید100 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس شہر میں خوفناک زمینی لڑائی جاری ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے رات گئے مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت…
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 18 روپے52 پیسے مہنگا کردیا۔ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت اضافے کے بعد256 روپے42 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔اوگرا نوٹیفیکیشن کے مطاق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے57 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ ایل پی جی کا11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر18 روپے52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا اور نئی قیمت3 ہزار25 روپے 87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد : فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔زرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو قلم بند کروانے کے لئے طلب کرلیا ۔شہباز شریف کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں 2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعظم پنجاب تھے ۔ گزشتہ سال نومبر میں نگران حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور زمہ داروں کے تعین کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔
سینیٹ نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو سخت سزا دینے کی قرار ادا متفقہ طور پر منظور کرلی۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت منعقدہ ہوا جس میں متعدد بلز پیش کئے ‘ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مندتنگی نے افواج پاکستان کے حق میں ایک قرار ادا پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔قرا رداد میں کہا گیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و دفاع میں مسلح افواج اور دفاعی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں’ فوج اور سیکیورٹی…
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملہ پر تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست 3 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں بننے والے 3 رکنی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی توہینِ عدالت کی درخواست کو 3 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے کیوں کہ کل کچھ اہم معاملات…