ممبئی: بھارتی اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔بھارتی اداکارہ ماڈل اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 میں شرکت سے شہرت پانے والی عائشہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کھل کر پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کی۔
اداکارہ عائشہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوتا ہے۔ پاکستانی ڈرامے پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔ ہم نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے موقع ملا تو پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی۔ اداکارہ اقرا عزیز اور مشہور ڈرامے سنو چندا میں ان کی ساس کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن بہت پسند ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔میزبان کی اس بات پر کہ آپ پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں کی تعریف کررہی ہیں نریندر مودی آگئے توکیا ہو گا اس پر عائشہ خان نے جواب دیا کہ میں نے جو کہا اس میں غلط بات کیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
پیر, جنوری 6
تازہ ترین
- اسرائیلی فورسز کی بمباری، ایک دن میں 88فلسطینی شہید
- اعتماد میں نہیں لیا جارہا،پی پی کی پھر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
- کُرم واقعہ کا سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ، ضلع میں دفعہ 144نافذ
- محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے: عمر ایوب
- گورنر سندھ کا کراچی انٹر بورڈ کے نتائج پر طلبہ کے عدم اطمینان کا نوٹس
- کرم: امن معاہدے کے باوجود سڑکیں بند، اشیائے ضروریہ کی قلت
- 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کی ضمانتیں منظور
- دعا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں: فیصل کریم کنڈی
- بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا: عظمیٰ بخاری
- ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- پاکستان امن کا داعی، عالمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار اداکر ےگا: عاصم افتخار