سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ عورت مارچ مردوں سے نفرت کا نہیں بلکہ عورتوں کے حقوق کا نام ہے۔ اداکارہ رابعہ کلثوم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے عورت مارچ کی کھل کر مخالفت کی۔
اداکارہ نے عورت مارچ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے فیمنیزم جن لوگوں کیلئے ہے ان تک وہ پہنچ ہی نہیں رہا ہے، اگر کوئی ملک کے اندرونی حصے میں رہنے والا شخص پلے کارڈ دیکھے جس میں لکھا ہو اپنے موزے خود ڈھونڈو تو آپ کو لگتا ہے کہ صحیح طریقے سے بات پہنچی ہوگی اور اگر گئی ہے تو بہت غلط انداز میں بات پہنچی ہے، پلے کارڈ پڑھ کو وہ اپنی بیوی کو تین بار اور مارے گا۔
انہوں نے کہا کہ موزہ اٹھا، کھانا خود گرم کرو سے باہر آجائیں، فیمنیزم اس سے بہت آگے ہے، عورت مارچ جس سمت میں جا رہی ہے وہ مجھے پسند نہیں ہے، عورت مارچ مردوں سے نفرت کا نام نہیں، عورتوں کے حقوق کا نام ہے کہ اپنی بیٹی کو پڑھائی اور نوکری کے حقوق دیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے لیے کھانا بھی گرم کرتے ہیں اور بچے کو بھی دیکھتے ہیں، میں بھی ان کا کام کرتی ہوں، گھریلو تشدد پر بات کرنی چاہیے چاہے کچھ بھی ہوجائے آپ عورت پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتے۔
بدھ, جولائی 30
تازہ ترین
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم
- کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے:عطا تارڑ
- غزہ میں غذائی قلت، ہمیں جنگ بندی تک پہنچنا ہوگا:ڈونلڈ ٹرمپ
- معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
- پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
- ‘سندور’ کی ناکامی! بھارت کے ‘آپریشن مہادیو’ کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع
- چین نے H1 2025 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.3 فیصد درج کی، مضبوط رفتار، لچک کا مظاہرہ
- چین کا ‘بلیو انجن’ آگے ہے۔
- چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اختراع کو تیز کرتا ہے۔