اطلاعات ہیں کہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائے جائے گی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکس اور اس کے ماہرین یوٹیوب کے ٹکر کی ایپلی کیشن تیار کرنے میں مصروف ہیں اور اس متعلق ایلون مسک نے بھی تصدیق کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور ایکس کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مختلف نشریاتی اداروں کے ساتھ بات کے دوران تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ یوٹیوب کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے ابتدائی طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کو اسمارٹ ٹیلی وژنز کا حصہ بنایا جائے گا، جس کے بعد اسے موبائل اور کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کو اسمارٹ ٹیلی وژنز کے لیے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کی جانب سے ایکس پر اپلوڈ کی جانے والی طویل ویڈیوز کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے آپشن فراہم کرنا ہے۔مذکورہ ایپلی کیشن کو ایکس یعنی ٹوئٹر سے منسلک کردیا جائے گا اور وہاں پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام بڑی ویڈیوز کو ایپ کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر دیکھا جا سکے گا۔
رپورٹ میں عندیہ دیا گیا کہ مستقبل میں مذکورہ ایپلی کیشن کو یوٹیوب کی طرح مواد تخلیق کاروں کے لیے بھی پیش کیا جائے گا اور وہاں پر بھی یوٹیوب کی طرح مونیٹائزیشن ہو سکے گی لیکن اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق